بشریٰ بی بی کی پیشی نہ ہونے پر راولپنڈی کی عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ نوٹس بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی سماعت تھی، مگر جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے، اور اس بات کی وضاحت طلب کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں پیشی کے لیے عدالت پہنچیں۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت پہنچے۔
مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی پراپرٹی سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لیں۔
انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے
واضح رہے کہ مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد اور ضمانتی مچلکے خارج کر دیے تھے۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
مزید :