پی ٹی آئی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
خصوصی طور پر 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی منظوری کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمیٹی تشکیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-9
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بدھ کے روز پولینڈ میں ناٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی ڈرون نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولینڈ نے اسے مار گرایا تھا۔