بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کیوجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد تک کمزور ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو دراندازی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف بے رحم اور سخت کارروائی کرنی چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عسکریت پسندی کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بے رحم طریقے استعمال کرنا چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد تک کمزور ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نارکو نیٹ ورک اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے دراندازوں اور دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا "منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے خلاف فوری اور تیز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے"۔

امت شاہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ نئے فوجداری قوانین کے بروقت نفاذ کے پیش نظر فرانزک سائنس لیبارٹری (FSL) کے عہدوں پر نئی تقرری کریں۔ امت شاہ نے عسکریت پسندی سے پاک جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے عسکریت پسندی کے خلاف مودی حکومت کی "زیرو ٹالرنس پالیسی" پر زور دیا۔ انہوں نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے تال میل سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے تمام پیرامیٹرز میں بڑی بہتری کے لئے سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (جی ڈی پی) کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ امت شاہ نے منگل کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر ایک اہم جائزہ میٹنگ بھی کی تھی، جس میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ہوم سکریٹری اور وزارت داخلہ اور فوج کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندی کے واقعات کے خلاف تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیر میں عسکریت پسندی سکیورٹی ایجنسیوں عسکریت پسندی کے امت شاہ نے کہا نے کہا کہ کے خلاف کے لئے

پڑھیں:

ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی، اسد قیصر

اسد قیصر(فائل فوٹو)۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا، ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ 

صوابی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ریحانہ ڈار کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کی خودمختاری اور آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب کے قائدحزبِ اختلاف سمیت ہمارے ممبرانِ اسمبلی کو نااہل کیا گیا۔ 

انھوں نے کہا ہم پاکستان کو ایک پُرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوں، ہماری جدوجہد قانون کےدائرے میں ہوگی۔

 اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا، جب اس میں قانون کی حکمرانی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • لیگی ایم پی اے کے فارم ہاؤس پر سی سی ڈی کا چھاپا گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا، ویڈیوز سامنے آ گئیں
  • لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک
  • ڈیٹاکس واٹر: قدرتی طریقے سے جسم کی صفائی اور تندرستی کا آسان نسخہ
  • کوئٹہ، زائرین کو روکنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ ہے: علی امین گنڈا پور
  • پی ٹی آئی کو رویے کا جائزہ لینا ہوگا، ڈائیلاگ پر یقین نہیں: نیئر بخاری
  • تنازع جموں و کشمیر کا منصفانہ حل
  • جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے تمام پارٹیوں کی حمایت ضروری ہے، عمر عبداللہ
  • ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی، اسد قیصر
  • 5 اگست نہ صرف کشمیر بلکہ پوری قوم کیلئے سیاہ دن ہے، محبوبہ مفتی