پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل، تنہا جنگ نہیں لڑ سکتے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم اکیلے یہ جنگ نہیں لڑ سکتے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا۔موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں۔پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پالیسی مرتب کی ہے۔ ہم کاربن پالیسی گرین فنانسنگ پر کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ اڑان پاکستان کے مرکزی نکات میں سے ہے۔ ہم اسموگ پر کنٹرول،شہری آلودگی میں کمی،پانی کی بچت،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں ۔ اسی طرح سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور پر منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین انرجی اور گرین جابز پیدا کر رہے ہیں ، تاہم کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے ۔ صاف ستھرے پاکستان کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی سے احسن اقبال نے کہا
پڑھیں:
’’ آپریشن سندور‘‘ بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا،مودی تنہا ہو چکے ، تقریر نوحہ تھی، سینیٹرعرفان صدیقی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا ایک ہارے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے ایک چیز کا اعتراف کیا کہ انھوں نے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا تو پہلے ہی کر لیتا۔ جب آپ 10 مئی کو شکست کھا چکے تھے تو جنگ بندی کی خواہش کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انھیں اب عالمی سطح پر بھی جواب دینا ہوگا۔ مودی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، وہ تنہا ہوچکے ہیں۔ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف ہے، ان کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔
ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی، جسے نوچنے کو کھمبا بھی نہیں ملا،’’ آپریشن سندور‘‘ بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ مودی اتنا بتا دیتا رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟رسوا ہونے کے بعد ایسا سیاپا کرنے کی بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا، ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں، تقریروں سے نہیں دھلتے۔
مزید :