2025-05-09@12:37:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10940

«مائنز اینڈ منرل»:

    سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے لیے فوری طور پر 3 "فور بائی فور" ایمبولینسز روانہ کردی گئیں، ایل او سی سے ملحقہ بی ایچ یو نوسدہ کو بھی "فور بائی فور" ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے۔   وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں SDMA، صحت عامہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے وزیراعظم آزادکشمیر کو موجودہ صورتحال اور ایمرجنسی رسپانس پر بریفنگ دی۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیراعظم آزادکشمیر نے SDMA کو فی الفور ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز چینل “آج تک” نے گزشتہ روز نشر کی گئی جعلی خبروں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل نے ان جھوٹی خبروں کو “ادھوری رپورٹنگ” کا نام دیا اور اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ معذرت کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔ نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ گزشتہ روز ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ حقائق پر مبنی اطلاعات آپ تک پہنچائیں، لیکن کچھ ادھوری رپورٹس آن ایئر ہو گئیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینل کے کئی سینئر اینکرز خود گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر...
    افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے صرف اُن ہی کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی...
    پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔ اس...
    مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے اس سلسلے میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کو فوری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ ایس ڈی ایم اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع میں فوری اقدامات کیے جائیں اور ضروری مشینری و عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق، مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
    ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت  کا راستہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس  ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
    بیروت: اسرائیل نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ پر درجنوں فضائی حملے کیے، جو گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے سب سے بڑا فضائی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ ریجن میں پہاڑوں اور وادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دو لہروں میں شدید بمباری کی۔ حملوں کے باعث زوردار دھماکوں کی آوازیں پورے جنوبی لبنان میں سنائی دیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رہائشی علاقوں میں شہری اپنے بچوں کو اسکولوں سے لینے کے لیے دوڑ پڑے جبکہ ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ایک...
    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر،...
    سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے  ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو  آزادانہ اور غیر جانبدار...
    — فائل فوٹو  لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا، بھارت نے پاکستان کے6مقدمات پر حملے کرکے شہریوں کو شہید کیا۔ بھارت نے مساجد پربمباری کی،خواتین اوربچوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ڈی جی آئی...
    لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف  ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
    دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے قبل دبئی میں میچز کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے تاہم ہندوستان یہاں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی...
    سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔  ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    — فائل فوٹو پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔جائزہ اجلاس میں وسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔اس سے قبل ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگاپاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے غیرملکی پلئیرز آج اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دبئی منتقل کرنے کیلئے خصوصی پرواز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑی روانہ ہوں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں مقامی کھلاڑی روانہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال؛ پی ایس ایل میچز "دبئی" منتقل کرنے کا فیصلہ قبل ازیں پی سی بی نے رات گئے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع ہیں جس میں سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر غور کیا جائے گا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایسے میں اس بات کا خدشہ سامنے آ رہا ہے کہ انڈیا آئی ایم ایف پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کے لیے دباﺅ ڈالے انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ انڈیا آئی ایم ایف کے سامنے اپنا موقف رکھے گا اور بورڈ کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران...
    سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں۔  ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر میں خود پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا، ایس پی ڈولفن کی ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات ہوئی۔  ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں، پنجاپ پولیس پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ایس پی ڈولفن فیلڈ میں جوانوں کا لہو گرماتے رہے، ڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت کی...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا رپورٹ کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا.(جاری ہے) ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں امریکی جریدے’ ’واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں. بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر...
    نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔" اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی...
    سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان...
    مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن محدود ہوگیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات...
    ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17ٹریلین کے مقابلے میں صرف 8.5ٹریلین روپے اکٹھے کر سکا وفاق کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجزہیں ،وزارت خزانہ پاکستان نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا، تاہم وفاقی حکومت کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ میں سے تین بڑی مالیاتی شرائط کو پورا کیا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17ٹریلین روپے کے مقابلے میں صرف...
      اجلاس کا مقصد ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لینا تھا ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزارتِ صحت ، ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں ، مصطفی کمال پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت قومی ادارہ صحت (NIH) میں اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ، ڈی جی ہیلتھ سندھ، خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام متعلقہ اسٹیک...
    لاہور: بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں...
    حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں (Cardiovascular Diseases) کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔ جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی (باریک ذرات) کی سطح PM2.5 سے بھی 20 گنا زیادہ پائی گئی ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے۔ ایک حالیہ مطالعے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں بھی شدید گرمی اور فضائی آلودگی کے امتزاج سے مہلک دل کے...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، جس بعدتعداد 35 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے، دشمن کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا...
     پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی  ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن  بھارت نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، ان کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) پاکستان کو موسمیاتی اور پائیداری لچک پروگرام (آر ایس ایف) کے تحت عملے کی سطح پر 1.3 بلین ڈالر کے قرض دینے پر غور کرنے کے لیے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس آج ہونے والا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بھارت اس میٹنگ میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرے گا۔ پاکستان کی نئی منرل پالیسی، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کی امید بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مصری سے جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کو دیے جانے قرض کے بارے میں بھارت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ...
    بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور  وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔ پاکستان نے ایک اور ڈرون مار گرایا۔ pic.twitter.com/UQIVlS7rgm — WE News (@WENewsPk) May 9, 2025 واضح رہے کہ کل سے اب پاکستان ایئرڈیفنس سسٹم اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرون‘  35 گرا چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام...
    ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز کےلیے غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں غیرملکی اور دوسرے فیز میں ملکی کھلاڑیوں کو دبئی بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کے...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔  6 میں سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
    ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور...
    ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے۔ سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو کے دوران سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔ لاہور کی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ Post Views: 4
    ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...
    مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی ماڈل ایریکا روبن نے پاکستان کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارتی حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے حملے صرف عسکریت پسندوں کے خلاف تھے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بدلہ تو ابھی باقی ہے‘، بھارتی ڈرونز گرانے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں پیغامات ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، عبادت گاہیں تباہ ہوئیں اور معصوم بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے  پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر،مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سےملاقات کی اور امید ظاہر کی پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ مزید :
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت  کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے؟ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی...
    شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ پاکستان کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بھی بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس سے متعلق ایئرلائن سے رابطہ کریں اور بروقت آگاہی حاصل کریں۔ قبل ازیں پی آئی اے نے گزشتہ شام  کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی معطلی کے حوالے سے نوٹم جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حمایت سے ایک فیصلہ کن اقدام میں نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے ملک بھر میں اے ٹی ایمز کے مبینہ طور پر بند ہونے اور آن لائن بینکنگ سروسز میں رکاوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی افواہوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایڈوائزری شیئر کی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور تمام بینکنگ انفرا اسٹرکچر بشمول اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم آسانی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہے ہیں، ایڈوائزری میں عوام کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل مالیاتی نظام مضبوط اور محفوظ ہے۔ یہ بھی...
    سعید احمد : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کی فضائی حدود تمام قسم کی ہوائی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایئرلائنز کو اپنی پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث جاری کیے گئے متعدد نوٹم (NOTAMs) کو منسوخ کر دیا گیا  جس کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان تاہم لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں چند مخصوص روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاحال بند رہیں گے جن پر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکام کی...
      راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے ،پی سی بی بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے جبکہ روالپنڈی میں جمعرات کے روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ۔ذرائع کے مطابق جنگی حالات اور ڈرون گرنے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی...
    لاہور‘راولپنڈی(لیڈی رپورٹر‘جنرل رپورٹر) محکمہ سکول و ہائیر ایجوکیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی کو بند رہیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات پنجاب بھر کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔  انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تمام پرچے اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے تمام پریکٹیکل ملتوی کر دیے گئے ہیں،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان  کے مطابق ان ملتوی شدہ امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے جمعرات کو راولپنڈی پہنچے جہاں تعینات پولیس نے وزیر اعلی کو اڈیالہ جیل جانے سے روکا تو علی امین گنڈا پور اپنے سکیورٹی عملے کے ہمراہ پیدل اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوگئے۔ اور کہا بغیر کسی تحریری حکمنامے کے راستہ روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے۔ پولیس کی طرف سے اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ آج کے ملاقاتیوں میں میرا نام بھی شامل ہے۔ مجھے اڈیالہ تک جانے دیا جائے۔ وہاں اگر جیل انتظامیہ ملاقات کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے  ماہانہ ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ مئی 2025 رپورٹ جاری  کرتے ہوئے بتایا وفاقی بجٹ2جون کو پیش کیا جائے گا ،پریس کانفرنس میں  انہوں نے کہا پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے،بہادر شاہینوں  نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، تین رافیل بھی تھے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ، اب بھارت ڈرون کھلو نے بھیج رہا ہے، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میںسے 900ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جا چکی،ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے وسائل درکار ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانا ہے، کچھ سیاستدانوں کی طرف سے ترسیلات زر کا بائیکات کرنے کا کہنے کے...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار بارے نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اسی تناظر میں نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مزید پڑھیں: اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ سے متعلق گمراہ کن معلومات پر ایڈوائزی جاری جس میں اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں کے بارے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے ہوشیاررہیں، سٹیٹ بینک نے واضح...
    سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے  بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے  متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ  کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔  بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ  یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز یو اے ای کے معروف کرکٹ اسٹیڈیمز میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ ٹورنامنٹ کی روانی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ منتقل ہونے والے میچز کی تفصیلات: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہو جائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور اس فیصلے بعد کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز...
    پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط...
    کراچی: ملک میں اپریل 2025 کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور اس کے نتیجے میں ایس ای سی پی میں کارپوریٹ سیکٹر کی دو ہزار 956 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لکھ 52ہزار 321 تک پہنچ گئی۔ ایس ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تقریباً 99.9 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طور پر کی جا رہی ہے، جو ایس ای سی پی کی جانب سے ایک مربوط، ٹیکنالوجی پر مبنی ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ نئی کمپنیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے 56فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ...
    سٹی 42 : پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا ۔   سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیروپ ڈرون بہاولنگر میں گرایا گیا۔  قبل ازیں پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بھرپور جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 29 ڈرون نست و نابود کردیے تھے۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرونز سے 4 شہری شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ ترجمان پی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔ قبل ازیں صبح کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی تھی۔ مزید پڑھیے: دشمن...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونالڈ ٹرامپ" اپنے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تہران پر بمباری کئے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار معروف اینکر Hugh Hewitt کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ Hugh Hewitt نے ڈونلڈ ٹرامپ سے...
    سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا ۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی ، جنہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔  ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی گئی۔ ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت تیار ہیں ۔   پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    سٹی 42 : موجودہ حالات کے پیشِ نظر لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 8بج کر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک بند کردی گئیں۔   ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، 8بجکر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ایٹ سپیس بند کر دی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دیں ۔  ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ نے فضائی آپریشن ہر قسم کی پروازوں کیلئے رات 8:30 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  موصول نوٹیم کے مطابق فضائی آپریشن کی عارضی معطلی کی گئی ہے،...
    بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی پر پاکستان کو جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی پر پاکستان کو جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ردعمل ٹارگٹڈ اور...
    کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری jinnah international airport karachi WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جناح ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے نوٹم کے مطابق کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایم ایم ایل کے رہنماء حافظ محمد ادریس مغل، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، شاکر خان رئیسانی، راز محمد لونی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وطن عزیز کے...
    پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے 125 طیاروں کے درمیان طویل ترین لڑائی ہوئی، دونوں ممالک کے طیارے ایک گھنٹہ سے زائد وقت دوبدو لڑتے رہے۔امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاک فضائیہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کے سامنے دیوار بن گئی۔ سی این این کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے درمیان لڑائی طویل ترین ڈاگ فائٹ تھی، 125 لڑاکا طیارے ایک گھنٹے سے زائد دو بہ دو لڑتے رہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے طیارے...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔سنگل بینچ کو انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک ڈی جی امیگریشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی سے روک دیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا نوٹس معطلاسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔ عدالت نے ڈی جی امیگریشن کے خلاف سنگل بینچ میں توہینِ عدالت کی کارروائی پر حکمِ امتناع...
    آزادکشمیر میں بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے مجموعی طور پر 11 بیگناہ افرد شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر ایس ڈی ایم اے نے بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے جس کے تحت مظفرآباد میں 3، پونچھ میں2،حویلی 2 اور کوٹلی میں 4 بےبیگناہ شہری شہید ہوئے ۔  مظفرآباد میں 3،جہلم ویلی1،پونچھ 6،حویلی 5،کوٹلی میں 7فراد زخمی ہوئے ۔ بھارتی گولہ باری سے 12مکانات مکمل تباہ، 121 کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک دکان بھی تباہ ہوئی۔ وادی نیلم میں کمپلین آفس برقیات مکمل تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد میں...
    لازقیہ میں پیغمبر اکرم (ص) کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی ابراہیم خلیل علیہ السلام کی ذریت موجود ہے وہ سرزمین نور، علم اور مقاومت کا مرکز بنی ہے اورحوزہ علمیہ قم اس کی واضح مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب اسلامی ملک شام کے ممتاز عالم دین نے قم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں عالمی استکبار کی حالیہ سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محور مقاومت کمزور نہیں ہوگا بلکہ مضبوط تر ہوتا جائے گا، دشمنوں کی ظاہری فتح کے دن عارضی ہیں اور ان کی شکست عنقریب آشکار ہوگی۔ شام کے شہر لازقیہ میں پیغمبر اکرم (ص) کمپلیکس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید ایمن زیتون نے قم...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔ ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل پر نظر رکھی گئی، انڈیا سے جو بھی چیز آتی ہے اُس کی مکمل اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے...
    آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے قرض پروگرام کو روکنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کے قرض پروگرام کے جائزے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق کل ہوگا، جس میں کسی قسم کی تاخیر یا تبدیلی نہیں کی گئی۔آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پرامید...
    فوٹو اسکرین گریپ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا، بھارت...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان و بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔انھوں نے کہا...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
    پاک فوج نے 29بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی ایک اور کوشش بری طرح ناکام بنادی گئی ۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں 29 اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرائے۔ دیگر شہروں راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات کے علاوہ سکھراور رحیم یارخان بھی شامل ہیں جہاں بھارتی ڈرونز گرائے گئے۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور دیگر میں گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔آئی...
    ویب ڈیسک : پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں۔  محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی...