مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
عمران خان تمام کارڈ کھیل چکے، اب صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ باقی رہ گیا : عظمیٰ بخاری
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔