علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام؛ عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971ء میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ ہم سب نے پاکستان، جمہوریت اور آئین کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستانی جہاں جہاں بھی ہیں، وہ 8 فروری کو نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ صوابی کے مقام پر جلسہ ہے، تمام پاکستانیوں کو آنا ہے۔ 8 فروری کو پیغام دینا ہے کہ ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور حق چھین کر لینا جانتے ہیں۔ ہم نے ایمان، یقین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلادیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔
اس کے علاوہ 26 مئی کو، عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ان سے منسوب بیان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا۔‘
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔
تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
مزید :