Jasarat News:
2025-04-25@11:59:12 GMT

مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس 1600پوائنٹس گھٹ گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس 1600پوائنٹس گھٹ گیا

کراچی(کامرس پورٹر)آئی ایم ایف کے آئندہ مذاکرات کے نتائج پر بے یقینی اور منافع کی خاطر فروخت کے دبا وسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے چوتھے دن شدید مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 1600 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ مارکیٹ 1لاکھ11ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گر گئی اور انڈیکس1لاکھ 10 ہزار300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مندی سے سرمایہ کاروں کو172ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 65.

74فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی فروخت کا رجحان غالب رہا ،کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں فروخت دیکھی گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کار موجودہ سطح کو پرکشش نہیں پا رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں مارکیٹ محدود رہ سکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے آئندہ مذاکرات کے بعد ہی اسٹاک مارکیٹ مستقبل کے سمت کا تعین کریگا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس1634پوائنٹس کمی سے1لاکھ 10 ہزار301پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 638پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس34ہزار 386پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 69ہزار366پوائنٹس سے گھٹ کر 68ہزار560 پوائنٹس ہوگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 172ارب98 کروڑ51لاکھ 47ہزار537روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 13827ارب61 کروڑ33لاکھ90ہزار856روپے سے کم ہو کر 13654ارب62 کروڑ82لاکھ43 ہزار 319روپیروپے رہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 25ارب روپے مالیت کے59کروڑ 89لاکھ30ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 23ارب روپے مالیت کے43کروڑ 63لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر435 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ۔286میں کمی اور48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک مکرمہ ،بینک آف پنجاب اور ٹی اار جی پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 51.11روپے کااضافے سے 7440.36 روپے ہو گیا اسی طرح 30.39روپے بڑھکر ہیلون پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت847.78روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور پاکستان کا بھاو83.70روپے کمی سے 22315.50روپے ہو گئی ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں کے ایس ای حصص کی

پڑھیں:

سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔660cc آلٹو میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب ہے، جو اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہے۔

سوزوکی آلٹو اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتیں:

آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR ) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جس پر فائرز کو 14 ہزار 135 روپے جبکہ نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
آلٹو وی ایکس آر – اے جی ایس (Alto VXR-AGS) کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کو 44 ہزار 835 روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔
آلٹو وی ایکس ایل – اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 15 ہزار 700 روپے جبکہ نان فائلر زکو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 1553 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا