ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافرمحمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ  کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیگال  پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ایجنٹ نے سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کردیا۔بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔

مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں رکھا گیا جہاں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے۔ مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ سید ضمیر شاہ نامی ایجنٹ ترکی میں غیر قانونی سفر کے انتظامات کرتا ہےجبکہ حاجی مرزا احسن بیگ موریطانیہ کی سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔ ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور ایجنٹ نے مسافر ایف آئی اے

پڑھیں:

پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے

میڈیا تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا جوابی وار جاری ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شہید پاکستانی بچوں کے نام پر پاکستانی فتح میزائل کی لانچ کردیا گیا۔ پاکستانی فتح میزائل کو بھارت کے اہم ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ شائع کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مولانا مسعود ازہر کے خاندان اور شہید ارتضیٰ عباس طوری کے نام نمایاں طور پر درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خان یونس میں قیامت، اسرائیلی حملے میں 4 معصوم بچے شہید
  • موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آتشزدگی 
  • کلرکہار کے مقام پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی
  • پیوٹن یوکرین سے مذاکرات پر آمادہ، کیا یورپ کی دھمکی کام کرگئی؟  
  • جنگ میں معصوم لوگ ہی مارے جاتے ہیں، کپل سبل
  • یورپ میں بھیڑیوں کا شکار آسان بنا دیا گیا، لیکن وجہ کیا؟
  • پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے
  • پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • الفتح میزائل کی لانچ پاکستان کے شہید بچوں کے نام
  • نائیجیریا؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 مسافر ہلاک