عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا. وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا. فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چوہدری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز (6 فروری) پی ٹی آئی کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا تھا.جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی.دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر فیصل چوہدری کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تھی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ میں عمران خان کا وکیل ہوں. ان کے تمام مقدمات میں پیش ہوتا ہوں. بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی. انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا کہ آج آپ کو اندر جانے اجازت نہیں. احتجاج کرنے پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا۔مزید کہا گیا تھا کہ 2 گھنٹے تک مجھے حبس بیجا میں رکھا گیا. جیل عملہ پورا وقت میرے اور میرے ساتھ آئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا. درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی گیا تھا دی تھی تھا کہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔
اسلام آباد میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز ، مختلف سیکٹرز میں سپرے،متعدد نئے کیس رپورٹ
مزید :