بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے باضابطہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا۔
فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔
فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
فیصل چوہدری کی جیل عملے سے تلخ کلامی، نازیبا الفاظ، ویڈیو سامنے آگئیبانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کو.
خیال رہے کہ گزشتہ روز وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر ان کی عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
فیصل چوہدری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نازیبا الفاظ کہنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں فیصل چوہدری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے سامنے نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں روکا گیا، کس کی جرات ہے مجھے کلیئر نہیں کیا گیا، اس دوران اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ عمران ریاض فیصل چوہدری کو وضاحتیں دیتے رہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا اور حبس بیجا میں رکھا گیا، جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے وکیل
پڑھیں:
اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود
لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔