عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا ہے۔
وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا گیا، جہاں راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات تھی۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل کے افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان اڈیالہ جیل میں داخلے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔