برازیل میں شدید بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
برازیل میں شدید بارش کے باعث رہایشی علاقہ زیرآب آگیا ہے
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیمپوس نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارش سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔