قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کارڈیک ہسپتال میں ایک شہری کی دوران علاج موت پر حکومت نے کچھ ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کروائی ہے۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ ادارے غیر فعال ہو گے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی نسبت غیر جانبدار انکوائری کرائی گئی جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ موسمیاتی تغیر اور خشک سالی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے موجودہ حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ مہاجرین کی شناخت کو شناختی کارڈ پر درج کرنے کی رائے بہترین تجویز ہے، اس پر قرارداد سے مکمل اتفاق ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل قائد حزب اختلاف کے مشورے سے آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کارڈیک ہسپتال مظفر آباد فعال ہے، کارڈیک ہسپتال میں ایک شہری کی دوران علاج موت پر حکومت نے کچھ ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کروائی ہے۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ ادارے غیر فعال ہو گے ہیں یہ قطعی طور پر مناسب بات نہیں ہے۔موسمیاتی تغیر کے سدباب کے لیے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، رویے بدلنا ہوں گے۔‘‘ٹاسک فورس’’اس حوالے سے آئندہ دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کا بنیادی تقاضا ہے کہ الیکشن میں جانے سے پہلے‘‘حلقہ بندیاں’’مردم شماری اور الیکشن ایکٹ کی بنیاد پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار حکومت آزادکشمیر کو اب مل جانے چاہیے۔یہی اہم وقت ہے جس میں نادرا سے رابطہ کرنا چاہیے ، علاوہ ازیں مہاجرین کی ووٹر لسٹوں کی بھی گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس معاملہ سے متعلقہ اور دیگر دو پیش کی گئی قراردادوں سے 100 فیصد اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے کچھ قراردادیں ادارہ شماریات کے پاس بھیجی گئیں جن میں ایک قرارداد’مقامی زبانوں‘سے متعلق تھی جس میں’مردم شماری‘ کے دوران زبان کے ’خانہ‘ میں مقامی زبانوں کے اندراج کا مطالبہ کیا گیا۔مہاجرین جموں و کشمیر کی شناخت کے ’خانے‘ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی اور سیاسی تقاضا بھی ہے کہ ایسا نام چنا جائے جو غیر متنازعہ ہو، اس حوالے سے قائد حزب اختلاف سے مشاورت جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ حوالے سے انہوں نے

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

کراچی(نیٹ نیوز) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • برطانوی پرچم تشدد، تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کرینگے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر
  • اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے: غیرملکی ڈاکٹرز