آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
تصویر: ویڈیو گریب
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنما
پڑھیں:
آج ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس کی توقع، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج برو زمنگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ہنگامہ خیز اجلاس ہوگا جس میں اپو زیشن بالخصوص پی ٹی آئی کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ تلاوت۔ حدیث ۔نعت ۔اور قومی ترانہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب مالی سال 2025..26کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامہ آ رائی کا امکان ہے۔ بجٹ تقریر کے بعدوزیر خزانہ سابقہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2025..26بشمول نظرثانی شدہ تخمینہ جات برائے مالی سال2024..25 ایوان میں پیش کر یں گے۔وزیر خزانہ مطالبات زر تخصیصات برائے مالی سال 2025..26پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ با قاعدہ اور فنی ضمنی منظوریاں برائے ما لی سال 2023..24اور 2024..25 پیش کریں گے۔
Post Views: 2