Express News:
2025-07-26@10:19:18 GMT
کال سنتے اسپیکر کھولنے پر فرانسیسی مسافر کو 58 ہزار جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور:
ڈیوڈ نامی مسافر فرانس کے نانتیز ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم پر فون کا اسپیکر کھولے بہن سے باتیں کر رہا تھا کہ ایک ریلوے اہلکار نے آکر اسے ا سپیکر بند کرنے کو کہا اور بتایا کہ اس نے اسپیکر بند نہ کیا تو اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔
ڈیوڈ سمجھا وہ مذاق کر رہا ہے۔ اس لیے ہنسنے لگا۔ اہلکار نے اسی وقت 150 یوروکا جرمانہ کر دیا جو بڑھ کر اس وجہ سے 200 یورو(58 ہزار روپے)ہو گیا کہ ڈیوڈ موقع پر ادا نہ کر سکا تھا۔
ریلوے سٹیشن انتظامیہ سے مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ ڈیوڈ کی بلند آہنگ گفتگو سے تنگ ہیں۔ اس باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلسطینی ریاست سے متعلق فرانسیسی اعلان پر عالمی رائے منقسم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2025ء) * فلسطینی ریاست سے متعلق فرانسیسی اعلان پر عالمی رائے منقسم