لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی،
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔
فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔