City 42:
2025-06-09@14:54:19 GMT

سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں؛7 خوارج جہنم واصل

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

سٹی 42: صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے  دو الگ الگ آپریشنز میں سات خوارج ہلاک ہوگئے  جبکہ 5 خوارج زخمی ہوئے 

سیکورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں خوارج رحمت سمیت تین خوارج جہنم واصل ، دو خوارج زخمی ہوئے ،

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج  ہلاک ، تین خوارج زخمی ہوگئے ،علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

’جہنم کا دروازہ‘: ترکمانستان کا مشہور آتش فشانی گڑھا بجھنے کے قریب

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں گزشتہ 50 برس سے مسلسل دہک رہا مشہور ’گیٹ وے ٹو ہیل‘ (جہنم کا دروازہ) بالآخر بجھنے جا رہا ہے۔

آگ سے بھڑکتا ہوا یہ گڑھا 1971 میں سویت سائنس دانوں سے حدثاتی طور پر اس وقت وجود میں آیا جب انہوں نے زیرِ زمین گیس کے پاکٹ میں ڈرل کی اور اس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔

اس دن کے بعد سے یہ گیٹ وے بیک وقت ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اور میتھین اخراج سے آلودگی کا ایک بڑا  ذریعہ دونوں  بن گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق قدرتی آتشگیر گیس کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے گڑھے میں موجود شعلے ماند پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گڑھے کی آگ اب ماضی کے مقابلے میں تین گُنا ہلکی ہو چکی ہے اور اس کو اب قریب سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • غزہ کو ایک "حقیقی جہنم" میں بدل دیا گیا ہے، یونیسیف
  • ’جہنم کا دروازہ‘: ترکمانستان کا مشہور آتش فشانی گڑھا بجھنے کے قریب
  • تربت: زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کچہ کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا ہونے والے 5 مغوی بازیاب
  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
  • کولپور، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل