فافن کی الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ، صرف 30 فیصد درخواستوں پر فیصلہ آیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 2024ء کے انتخابی نتائج پر بنائے گئے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونلز نے جنوری 2025ء میں 11 مزید انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنایا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 112 ہوگئی ہے، جو مجموعی درخواستوں کا 30 فیصد بنتی ہے۔
وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟
فافن رپورٹ کے مطابق لاہور کے 3 ٹریبونلز نے 9، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے 1-1 فیصلہ کیا۔ فیصلہ شدہ 11 میں 6 درخواستیں پی ٹی آئی، 4 ن لیگ اور ایک استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی تھیں۔
الیکشن ٹریبونلز میں تمام 11 درخواستیں مسترد کردی گئیں، 2024 کی آخری سہ ماہی میں الیکشن تنازعات کے حل کا عمل تیز ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن ٹریبونلز
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور:سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔