WE News:
2025-04-25@11:13:44 GMT

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل ’پکنک‘، تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل ’پکنک‘، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دونوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے دوست ان کی شادی کے ہر لمحے کو خوبصورت اور یادگار بنا رہے ہیں۔ چند دن قبل دونوں کی ڈھولکی کے فنکشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا۔

اب گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ’پری ویڈنگ پکنک‘ منا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ پکنک ہوسٹ کرنے پر اپنے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

وائرل تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو دوستوں کے ہمرا ساحل سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں سب انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید سمیت دیگر فنکار بھی کتنے خوش ہیں اور خوب ہلّہ گلّہ کررہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرنے پر صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظرآ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں ان کی شادی کی تصاویر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومل شیخ نے ڈھولکی کا اہتمام کیا تھا، جب کہ اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے کبریٰ خان کبریٰ خان شادی گوہر رشید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے گوہر رشید خان اور گوہر رشید رہے ہیں

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پھر چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بن گئے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، نہ ہی انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی پر کمیشن جماعت کو ریگولیٹ کر سکتا ہے.

(جاری ہے)

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ نے کی پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے دلائل دیے کہ لاہور ہائی کورٹ نے انٹرا پارٹی کیس میں الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روکا ہے جس پرچیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا. دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لا نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی پابند ہوتی ہے، پی ٹی آئی 2021 میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی پابند تھی، پی ٹی آئی نے نیشنل کونسل کی عدم موجودگی میں جنرل باڈی سے آئین منظور کروایا، کیا پارٹی آئین میں جنرل باڈی ہے؟انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں فنانشل اکاﺅنٹ کسی تصدیق کے بغیر ہیں.

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کے فنڈز منجمد کیے جائیں، انتظامی ڈھانچے کے بغیر انتخابات کیسے ہوئے؟ سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل بنانا غیر آئینی ہے الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس کہا کہ بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پھر پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات پارٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں.

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن تو کروائے تاہم خلاف قانون ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر 23 نومبر کو الیکشن کرائے گئے لیکن کمیشن نے الیکشن تسلیم ہی نہیں کیا آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟. وکیل نے کہا کہ اگر انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں تو کیا پارٹی ختم ہو جاتی ہے؟ اگر یہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے تو پھر چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی پر سیاسی جماعت ریگولیٹ کرنے اور پارٹی معاملات میں مداخلت کا اختیار ہی نہیں الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی.

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے: شیخ رشید
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
  • پہلگام حملہ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، میجر جنرل (ر) طارق رشید
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن