کراچی کے کوٹے پر دیگر صوبوں کے 100 سے زائد طلبہ کو داخلے دیے گئے: ترجمان ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام کو قانونی بنانے کے لیے ضلع شرقی و دیگر اضلاع کے جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں، کراچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے جسے سندھ کے متعصب حکمران تباہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں کراچی کے کوٹے پر اندرونِ سندھ، پنجاب اور دیگر صوبوں کے 100 سے زائد طلبہ کو داخلے دیئے گئے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر کراچی کے طلبہ کے ساتھ کھلی زیادتی کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کراچی کے طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں مخصوص کوٹہ اندرونِ سندھ کو دینے کا منصوبہ ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ غیر قانونی کام کو قانونی بنانے کے لیے ضلع شرقی و دیگر اضلاع کے جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دیگر جامعات میں مقامی ضلع اور شہر کے طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دیئے جاتے ہیں لیکن کراچی وہ واحد شہر ہے جہاں ترجیحی بنیادوں پر غیر مقامی طلبہ کو داخلے دیئے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے جسے سندھ کے متعصب حکمران تباہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے سو موٹو ایکشن لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان ایم کیو ایم کا مستقبل کراچی کے طلبہ کو کے طلبہ رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
---فائل فوٹومتنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔
متنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری حل نکالے۔