جنوری 2025ء کی ترسیلات جنوری 2024ء کے مقابلے 25 فیصد زائد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تارکین ہم وطنوں نے رواں سال جنوری میں تین ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں، سعودی عرب سے پانچ، عرب امارات سے چار، برطانیہ سے تین اور امریکا سے دو ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جنوری 2025ء کی ترسیلات جنوری 2024ء کے مقابلے 25 فیصد زائد ہیں۔ جنوری میں سعودی عرب سے 72، عرب امارات سے 62، برطانیہ سے 44 اور امریکا سے 29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔ جنوری کے اعداد شامل کر لینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کی ترسیلات تقریباً 21 ارب ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ سے 31 فیصد زائد ہیں۔ مالی سال 24-2023ء کے ابتدائی 7 مہینوں میں تقریباً 16 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سعودی عرب سے 5 ارب 15 کروڑ، عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ، برطانیہ سے 3 ارب 8 کروڑ اور امریکا سے 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی ترسیلات کے ابتدائی ارب ڈالر مالی سال

پڑھیں:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی:

روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔

ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔

ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔

چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کا فریم ورک متعارف
  • بڑے سیاسی گھرانے کی شخصیت کے کرپٹو میں 10 کروڑ ڈالر ڈوب گئے
  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا