کسی بھی حادثے کی صورت میں پورٹ کی ٹریفک میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ
پورٹ انتظامیہ کو اپریل 2020میں آگاہ کیا گیا ، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی

پورٹ قاسم اتھارٹی خراب موسم کے دوران یا ایمرجنسی حالات میں ٹریفک مینجمنٹ پلان بنانے میں ناکام ہو گئی، پورٹ کے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں معمول ہو گیا، کسی بھی حادثے کی صورت میں پورٹ کی ٹریفک میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹریفک اثرات کی جائزہ رپورٹ کے کلاز 4.

2.3میں تحریر ہے کہ پورٹ پر کوئلے ، سیمنٹ اور کنکر ٹرمینل کے لئے انتظامیہ کو گاڑیوں کو تقسیم کرنے اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کو کم کرنے کے لئے مینجمنٹ پلان تیار کرنا ہے تاکہ خراب موسم کے دوران کسی بھی حادثے یا نقصان سے بچایا جائے ، ٹریفک میں تاخیر نہ ہو۔ پورٹ پر ایل این جی اور کول ٹرمینل کے متعلق ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے گاڑیوں کو تقسیم کرنے ، شدید ٹریفک جام کو کرنے م اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے کوئی پلان مرتب نہیں کیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کو اپریل 2020میں آگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی اور کوئی جواب نہیں دیا، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی کہ ڈی اے سی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن ڈی اے سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا، اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ ٹریفک اثرات کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں مینجمنٹ پلان تیار کیا جائے۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پورٹ قاسم اتھارٹی مینجمنٹ پلان

پڑھیں:

ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں ادارے بھی ہیں، پرویزالہیٰ
  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیےایک پرکشش منزل رہی ہے، چینی میڈیا
  • پُرانے آئی فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرنے والا ’کیس‘ متعارف
  • غزہ: حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو تباہ کن حالات کا سامنا، یو این ادارہ
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی