کراچی؛ مغوی بچے صارم لاش ملنے کا معاملہ؛ مشتبہ افراد کی ڈی این اے رپورٹ آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
مغوی بچے صارم کی لاش ملنے کے بعد مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹس آ گئی۔
نارتھ کراچی کی رہائشی عمارت سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کے بعد اسی عمارت کے زیر زمین ٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معما تاحال حال نہ ہوسکا۔
پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے صارم کی ہلاکت کے حوالے سے 18 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے تھے اور ان کی رپورٹس آنے کے بعد تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے
حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتیں، تاہم پولیس نے مزید متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشتبہ افراد ڈی این اے
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حسان خان کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ ماہیر خان ولد عفیل خان کے نام سے کی گئی ۔