پیرس میں نریندرا مودی نظرانداز، فرانسیسی صدر نے ہاتھ نہ ملایا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فرانس کے صدر نے ہاتھ نہ ملایا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نظر انداز کر دیا۔
ایمانوئل میکرون پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں پہنچے، فرانسیسی صدر نے وہاں پہلے سے موجود عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔
اس موقع پر حاضرین سے مصافحہ کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے قریب پہنچے اور ان کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔
اسی اثنا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم فرانسیسی صدر نے مودی کو نظر انداز کیا اور ان کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملنے لگے۔ اس موقع پر ایمانوئل میکرون یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک سے ملے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایمانوئل میکرون
پڑھیں:
فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات
اڈیالہ جیل—فائل فوٹوفرانس کے سفارت خانے کا وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا۔ جیل ذرائع کے مطابق وفد میں مس ویلری ماری اور ایڈووکیٹ وسیم قریشی شامل تھے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے کے وفد کو اڈیالہ میں قید فرانسیسی قیدی تک قونصلر رسائی دی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی قیدی بنجمن سیبستین اینٹی نارکوٹکس کے مقدمہ نمبر 234 میں قید ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام کی قیدی سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں ملاقات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت خانے کا وفد فرانسیسی قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گیا۔