26ویں ترمیم نے آئین کو مسخ، عدالتی نظام تباہ کردیا، حامد خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ جیل کے اندر ہے، ہم عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی خط کے ذریعے کوئی مدد نہیں مانگ رہے اپنا پوائنٹ آف ویو پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف حامد خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے آئین کو مسخ کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد دیکھ رہا ہے عدالتی نظام کا کیا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم نےآئین کو مسخ کردیا ہے جبکہ وکلا تحریک سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں ہے، میں بطور وکیل وکلا موومنٹ میں شریک ہوا، تحریک کامیابی سے جاری ہے۔ راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانا نامناسب ہے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 بالکل ٹھیک تھی، رات کے اندھیرےمیں اس طرح کی قانون سازی کی جارہی ہے، ججز کی تعداد بارے وکلا تنظیموں سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔
حامد خان نے کہا کہ ایک ادارہ عدلیہ رہ گیا تھا جسے برباد کیا جا رہا ہے، جو کچھ ہو رہا ہے عدالتی نظام کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، 26ویں ترمیم سے پہلے والا فل کورٹ ہمارا مطالبہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ جیل کے اندر ہے، ہم عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی خط کے ذریعے کوئی مدد نہیں مانگ رہے اپنا پوائنٹ آف ویو پیش کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم رہا ہے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔