ملیر میں چھریوں کے وار سے شوہر قتل، بیوی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں گھر کر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص 38 سالہ محمد افضل کو قتل اور خاتون 28 سالہ فاطمہ زوجہ افضل کو زخمی کردیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد نے افضل سے کہا تم نے کار کی درست ڈینٹ پینٹ نہیں کی جس سے ہمیں مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران افضل اور ان افراد میں تکرار ہوگئی جس پر ایک شخص نے افضل پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ جاںبحق ہوگیا اوراسے بچانے کی کوشش میں اہلیہ زخمی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا
فوٹو بشکریہ انسٹاگراممون سون کے موسم میں ہنزہ کی سیر کو گیا ایک سیاح سڑک کے کنارے دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھنے کے بعد مشکل میں پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنزہ میں صاف سٹھری دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھتے ہوئے ایک سیاح کو کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد مقامی پولیس نے بروقت مداخلت کی۔
پولیس نے سیاح سے دیوار صاف کروائی اور اپنے رویے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے بھی کہا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کے نفاذ اور سزاؤں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔