پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور محمود خان اچکزائی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو متاثر کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ



اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار  و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب کو طلبہ کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا۔

وکیل کی درخواستک ے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما