آئینی بینچ کے 14 فروری کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 14 فروری کو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، مقدمات ڈی لسٹ کیے جانے کے حوالے سے وکلا اور فریقین کو آگاہ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 14 فروری کے تمام مقدمات کو بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔