اداکارہ عفت عمر نے 53 بہاریں دیکھ لیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر کو ان کے بولڈ انداز کے سبب اکثر اوقات ہی نیٹیزنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر وہ سب منفی تبصروں پر توجہ دیے بغیر اپنی من پسند زندگی جی رہی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ہی اپنی 53 ویں سالگرہ منائی۔
دوسری جانب اگر سرچ انجن گوگل پر دیکھا جائے تو ان کا جنم دن 8 اگست ہے اور وہ ابھی 49 سال کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 53 سال کی ہو گئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)
عفت عمر کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر پوسٹس میں انہیں قریبی دوستوں کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی 53 ویں سالگرہ خوبصورت لوگوں کے درمیان منائی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عفت عمر نے
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔