پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی۔
لاہور میں پہلی مشترکہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء ریجنل کانفرنس ختم ہو گئی۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی آئندہ 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن رہے گی۔
پاکستان کو سی پی اے ایشیاء کا ریجنل سیکریٹریٹ قرار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی پاکستان سی پی اے ایشیاء کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیاں بھی اس میں مبصر کے طور پر شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کے ورچوئل اجلاسوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ریجنل فنڈ سبسکرپشن، قومی اسمبلیوں کے لیے 5 ہزار ڈالرز، صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار ڈالرز فیس مقرر ہے۔
ریجنل فنڈ سبسکرپشن کا فیصلہ بنگلادیش کی توثیق سے مشروط ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔