اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے،عالیہ حمزہ ملک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے، خان صاحب کو بتاؤں گی کہ کون سے ٹکٹ ہولڈر عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور کون نہیں۔
صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ خان صاحب کے پاس رپورٹ لے کر جا رہی ہوں، ان کو بتاؤں گی کہ اس دن کون سا ٹکٹ ہولڈر عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور کون نہیں، اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے اور نہ گرفتاریاں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور ان کی فیملی یہ تکلیفیں اٹھا سکتی ہے تو ان سے بڑا کوئی لیڈر نہیں۔
صحافی کے سوال کے جواب میں کہ 8 فروری کو کن لوگوں نے احتجاج نہیں کیا، آپ اپوزیشن لیڈر احمد علی بچھر سے مشاورت کرنے آئی ہیں، عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ میں نے اگر کسی سے مشاورت کرنی ہے تو وہ کارکن ہیں، کارکن ہی بتائیں گے کہ کون سا ٹکٹ ہولڈر نکلا ہے کون سا نہیں، میرے کان ،ناک اور آنکھ ہمارے کارکن ہیں۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ میں بھی اپنے حلقے کی جواب دے ہوں میری بھی رپورٹ بنے گی، ہمارے اپوزیشن لیڈر بھی ایک حلقہ رکھتے ہیں اور وہ بھی اپنے حلقے کے جواب دہ ہیں اور ان کی بھی رپورٹ بنے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ ملک ہمارے کارکن نے کہا کہ
پڑھیں:
عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق صرف وہ مرد زائرین، جن کی عمر 50 سال سے کم ہو لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں، زیارت کے لیے ویزا حاصل کرسکیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد زائرین کے سفر کو منظم بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔