الخدمت سندھ کی2024ء میں سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیںکراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمے داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکے تمام اضلاع
میں گزشتہ برس سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024ء کے دوران شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے،چونرا اسکولز، تعلیمی وظائف اور اسٹریٹ چلڈرنز کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخرجات کیے۔شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پر4 کروڑ10 لاکھ روپے، شعبہ صحت پر 43 کروڑ 70 لاکھ روپے،ضرورتمندوں کوصاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر9 کروڑ 20 لاکھ روپے،راشن کی تقسیم، ونٹرپیکج، وہیل چیئرز،سلائی مشین،قربانی کے گوشت کی تقسیم کے منصوبوں پر22 کروڑروپے خرچ کیے،بیروزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کے منصوبے پر2 کروڑروپے خرچ کیے۔الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے گزشتہ سال مجموعی طور پر سوا ارب روپے کے اخراجات کیے گئے جس سے 16 لاکھ 20 ہزارسے زاید مستحقین کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرسیدتبسم جعفری نے کہاکہ وسائل سے محروم طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے صاف پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ گزشتہ برس اتنے بڑے پیمانے پر انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیاں الخدمت کے ذمے داران اور رضاکاروں کی بھرپورکاوشوں اور مخیرحضرات کے تعاون سے ممکن ہوسکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری لاکھ روپے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت، محمد وقاص، اسامہ اشرف، محمد دین محمد، منو رام اور اظہر اقبال بھی شامل ہیں۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے جبکہ ملزم غوث بخش نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم محمد شوکت نے شہری کو دبئی کا ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے۔
ملزم چاند شاہ نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ملازم حسین نے شہری کو ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
اسی طرح ملزم محمد وقاص نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم اسامہ اشرف نے سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 63 ہزار روپے ہتھیائے۔
اشتہاری ملزم محمد دین محمد شہری کو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کے لیے 2 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم منو رام نے شہری کو عرب امارات کا ویزہ فراہم کرنے کے لئے 9 لاکھ روپے بٹورے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے جس کے بعد وہ رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اہم پیشرفت اور انکشافات کا امکان بھی ہے۔