Jasarat News:
2025-10-05@16:08:33 GMT

حْسنِ اخلاق

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کے اخلاق کے بارے میں فرمایا: ’’اور بے شک آپ اخلاق کے بہت بلند مرتبے پر فائز ہیں‘‘۔ (القلم: 4)
حْسنِ اخلاق کے بارےمیں فرمانِ رسولؐ
امام مالک سے روایت ہے کہ ان کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (موطا امام مالک)
’مکارم اخلاق‘ سے مراد وہ بہترین اخلاقی تصورات، اصول اور اوصاف ہیں، جن پر ایک پاکیزہ انسانی زندگی اور ایک صالح انسانی معاشرے کی بنیاد قائم ہو۔
دوسری روایت: ’’مجھے تمام اخلاقی اچھائیوں کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (السنن الکبرٰی، البیہقی)

’مکارم اخلاق کی تکمیل‘ سے مراد یہ ہے کہ نبی کریمؐ سے پہلے انبیا اور ان کے صالح پیروکار مختلف اوقات میں اور مختلف قوموں اور ملکوں میں اخلاقی فضائل کے مختلف پہلوئوں کو اپنی تعلیم سے نمایاں کرتے رہے اور اپنی عملی زندگی میں ان کے بہترین نمونے بھی پیش کرتے رہے، مگر کوئی ایسی جامع شخصیت اس وقت تک نہ آئی تھی کہ جس نے انسانی زندگی کے تمام پہلوئوں سے متعلق اخلاق کے صحیح اصولوں کو مکمل طور پر بیان کیا ہو۔ پھر ایک طرف خود اپنی زندگی میں ان کو برت کر دکھایا ہو اور دوسری طرف ایک سوسائٹی اور ریاست کا نظام بھی انھی اصولوں کی بنیاد پر بنایا ہو اور چلا کر دکھایا ہو۔ یہ کام باقی تھا جسے انجام دینے ہی کے لیے نبی آخرالزماں محمد مصطفیؐ بھیجے گئے تھے۔

نبی کریمؐ نے اس حدیث میں خود مکارم اخلاق کی تکمیل کو اپنی بعثت کا اصل مقصد قرار دیا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ مکارم اخلاق کی تکمیل نبی کریمؐ کا کوئی ضمنی کام نہیں تھا کہ آپؐ کا مشن تو کچھ اور ہو اور ضمناً آپؐ نے یہ کام بھی کردیا ہو، بلکہ دراصل یہ وہ اہم کام ہے جس کی انجام دہی کے لیے اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو مبعوث فرمایا تھا۔ ایک حدیث میں سیدہ عائشہ صدیقہؓ نے نبی کریمؐ کے اخلاق حسنہ کے بارے میں بتایا تھا کہ حضور کا اخلاق قرآن تھا۔ (مسنداحمد)
ایمان اور اخلاق کا باہمی تعلق

بروایت ابوہریرہؓ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’مومنوں میں سے کامل تر وہ ہے جو ان میں سے اخلاق میں بہتر ہے‘‘۔ (ابوداؤد) ایک اور حدیث کا ترجمہ یہ ہے: ’’سب سے وزنی چیز جو قیامت کے دن مومن کی میزان میں رکھی جائے گی وہ اس کا حْسنِ اخلاق ہوگا‘‘۔ (ترمذی)
اس حدیث میں نبی کریمؐ نے اخلاق حسنہ کو کمال ایمان کا مدار قرار دیا ہے۔ اس سے بھی اخلاق کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
ایک اور حدیث میں عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ سے روایت ہے: ’’تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے اچھے ہیں‘‘۔ (بخاری)

اخلاق حسنہ کی نصیحت
سیدنا معاذؓ سے روایت ہے کہ (یمن کی طرف) پابہ رکاب ہونے کے بعد آپؐ نے سب سے آخری وصیت یہ فرمائی تھی کہ: ’’اے معاذ! لوگوں کے ساتھ بہتر اخلاق سے پیش آنا‘‘۔ حضرت معاذؓ کو یمن بھیجتے وقت نبی کریمؐ نے انھیں یہ آخری نصیحت فرمائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اخلاق کے

پڑھیں:

چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ، خواتین اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی فسطائیت اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود جس انداز سے فیصل کریم کنڈی گورنر شپ چلا رہے ہیں اس پر وہ یقین خراج تحسین کے مستحق ہیں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں:گورنر خیبرپختونخوا  
  • چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
  • نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین
  • پیارے نبی (ص) انسانیت کے علمبردار اور اخوت و محبت کی مثال ہیں، الحاج عرفان احمد
  • چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
  • مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے
  • کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی