Daily Sub News:
2025-10-04@16:44:14 GMT

نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین

نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

تحریر :ظہیر حیدر جعفری

دنیا میں کسی بھی قوم کی ترقی یا زوال کی اصل بنیاد تعلیم ہوتی ہے۔ اگر کوئی قوم علم کو اپنی ترجیح بنا لے تو وہ ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھتی ہے، لیکن اگر کوئی قوم تعلیم کو پسِ پشت ڈال دے تو دولت، زمینیں اور طاقت سب کچھ ہونے کے باوجود وہ زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔ آج ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ جو قومیں تعلیمی میدان میں آگے ہیں وہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ یورپ، امریکہ اور خاص طور پر آج کا چین اس کی روشن مثال ہیں۔

اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی تعلیم کی اہمیت کو سب سے نمایاں کر دیا تھا۔ قرآنِ مجید کا پہلا حکم ہی “اقرأ” یعنی “پڑھ” ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر پر سب سے پہلی وحی تعلیم کے بارے میں نازل فرمائی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کی بنیاد ہی علم اور تعلیم پر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر نظر ڈالیں تو آپ ﷺ نے تعلیم کو ہمیشہ اولین حیثیت دی۔ آپ ﷺ نے ایک موقع پر قیدیوں کو یہ شرط پر رہا کیا کہ وہ مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھائیں۔ اس عمل نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان کبھی تعلیم کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔

آپ ﷺ نے فرمایا: “علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔” اس ارشاد میں بھی اس بات کو واضح کر دیا گیا کہ تعلیم صرف مردوں کے لیے نہیں بلکہ عورتوں کے لیے بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ گویا تعلیم اسلام کے نزدیک کسی کے لیے اختیاری چیز نہیں بلکہ ایک لازمی فریضہ ہے

نبی کریم ﷺ کا ایک اور مشہور فرمان ہے: “علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔” اس فرمان نے تعلیم کی اہمیت کو نہایت دلکش انداز میں واضح کیا ہے۔ چین اُس وقت عرب دنیا سے بہت دور تھا۔ سفر کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر تھیں، نہ ریل تھی اور نہ ہوائی جہاز۔ سفر کرنا مشقت بھرا اور مہینوں کا کام ہوتا تھا۔ لیکن رسول اللہ ﷺ نے مثال دے کر بتایا کہ اگر علم حاصل کرنے کے لیے اتنی بڑی قربانی بھی دینی پڑے تو وہ قربانی چھوٹی ہے، کیونکہ علم کی قدر و قیمت سب سے بڑھ کر ہے۔

بعض محدثین نے اس حدیث کو سند کے لحاظ سے کمزور کہا ہے، لیکن اس کے پیغام میں کوئی کمزوری نہیں۔ اس میں ایک سبق ہے کہ علم کے حصول کے لیے مشکلات برداشت کرنا لازمی ہے۔ اگر دور دراز کے علاقوں تک جانا پڑے، اجنبی زبان سیکھنی پڑے یا محنت و قربانی دینا پڑے، تب بھی علم کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

اس زمانے میں چین ایک ایسی تہذیب تھی جو ہنر، صنعت اور دستکاری میں دنیا بھر میں مشہور تھی۔ کاغذ سازی، چھاپہ خانے، طب اور فلکیات جیسے علوم میں چینی لوگ نمایاں تھے۔ اسی لیے نبی کریم ﷺ نے “چین” کا نام لے کر گویا یہ اشارہ دیا کہ مسلمان علم کے لیے دنیا کے کونے کونے تک جائیں۔

یہ حقیقت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے کہ جو قوم علم کے راستے کو اپناتی ہے، وہ آگے بڑھتی ہے۔ اور جو قوم علم سے منہ موڑ لیتی ہے، وہ پیچھے رہ جاتی ہے۔ چین نے اس فرمان کی روح کو اپنایا اور آج علم کی بنیاد پر دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر، مذاکراتی عمل کامیاب، پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی دوستی ہر زمانے میں قائم رہے گی، صدرمملکت

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے حالیہ “گلوبل گورننس” اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو مارشل سوچ نہیں بلکہ معاشی سوچ کی ضرورت ہے تاکہ سب قومیں ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے پرامن ترقی کی طرف بڑھ سکیں۔

چینی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں کھڑا ہے۔ پاکستان نے زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے معاہدے کیے ہیں تاکہ پانی کے وسائل کا بہتر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈِرِپ اریگیشن جیسی جدید طریقہ کار سے پانی کی بچت ممکن ہے اور دونوں ملک اس میدان میں قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے پاک-چین دوستی کو “ہر موسم کی شراکت داری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ عام عوام میں بھی بھائی چارے کی طرح مضبوط ہے۔ صدر نے یاد دلایا کہ تاریخ میں بھی پاکستان نے چین کی بین الاقوامی حیثیت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی پیک کے حوالے سے صدر نے کہا کہ یہ منصوبہ اب سی پیک 2.0 کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں بندرگاہوں، شاہراہوں اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ مستقبل میں خطے کی معاشی ترقی کا مرکز بنے گا اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔

صدر نے چین کی توانائی، زراعت، ہائی اسپیڈ ریل اور تعلیم میں مہارت کو پاکستان کے لئے موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی توانائی کے منصوبوں خصوصاً ہائیڈروجن فیول کے شعبے میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ہائی اسپیڈ ٹرین کے تجربے کو “انقلابی” قرار دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اگر پاکستان میں کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ایسی ٹرین چل جائے تو سفر کا وقت ڈھائی گھنٹے سے صرف 20 منٹ رہ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاکستان اور چین کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کے تجربہ کار ٹرینرز نرسنگ اور میڈیکل کی تعلیم میں آن لائن بھی مدد فراہم کریں تاکہ مقامی شعبہ صحت کو تقویت ملے۔

صدر نے چینی عوام کی مہمان نوازی اور ثقافتی تقریبات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات محض معیشت تک محدود نہیں بلکہ سیاحت، تعلیم اور فلمی صنعت سمیت کئی شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ ، انسانیت کی شکست کا استعارہ
  • عوامی جمہوریہ چین قیام سے سپر پاور تک کا سفر
  • پیارے نبی (ص) انسانیت کے علمبردار اور اخوت و محبت کی مثال ہیں، الحاج عرفان احمد
  • گریٹا تھن برگ: صنفِ نازک میں مردِ آہن
  • مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے
  • کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی
  • پاکستان اور چین کی دوستی ہر زمانے میں قائم رہے گی، صدرمملکت
  • پروپیگنڈے میں نہ آئیں، دوست اور دشمن کو پہچانیں، پنجاب سے احساس محرومی ختم کردوں گی، مریم نواز
  • کراچی:کے این ایل سیزن 18 میں فاتح ٹیم بی ٹی کے اسٹارز کا مہمان خصوصی کاسردارمران خان ترین، شیخ ساجد کریم و دیگر کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو