محرابپور،صحافی امتیاز میر کے قتل ،کاشف کمبوہ پر جھوٹے مقدمے کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-11-1
محراب پور(جسارت نیوز)صحافی امتیاز میر کے قتل ،صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کے جھوٹے مقدمہ کیخلاف محراب پور اور نوشہرو فیروز میں صحافی برادری سراپا احتجاج،صدر محراب پور پریس کلب منور احمدملک،صدر نیشنل پریس کلب نعمان عرف مانی مغل نے حتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی میر امتیاز کا قتل، نوجوان صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کا جھوٹا مقدمہ حق و سچ دبانے اور سندھ کے شعور کا قتل ہے ، صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دی اور صحافی کاشف کمبوہ پر داخل مقدمہ 150/2025 خارج کیا جائے ،نوشہرو فیروز میں سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر قاضی ذوالفقار، پریس کلب کے صدر محمد یونس راجپرنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ سندھ میں صحافیوں کو قتل کرکے حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جمہوریت اور آزادی صحافت کے دعوے کرنے والے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو بھی سچ بولے گا اسے اسی طرح مارا جائے گا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کاشف کمبوہ پر
پڑھیں:
کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
جیو نیوز سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی بارہ سیٹیں ہی اصل فساد کی جڑ ہیں، جن کی وجہ سے دو سال میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا سبب بنیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دشمن ملک بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںحیدر شیرازی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہیں، جو میدانِ صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جیو نیوز میں شمولیت سے قبل، حیدر شیرازی جی ٹی وی سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مختلف قومی و علاقائی موضوعات پر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ اپنے علاقے کی آواز قومی سطح تک پہنچانے کا جذبہ رکھنے والے حیدر شیرازی صحافت کے ذریعے کشمیر کے سماجی، سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیر میں جاری حالیہ احتجاج پر حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ تحریک کے مطالبات اور جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial