Jasarat News:
2025-10-04@13:51:28 GMT

خیرپور،محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل طور پر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-11-7
خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل تباہ، شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا، گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سینیٹری ورکرز ویزا پر بھیجے جانے اور پمپینگ اسٹیشن کا تیل ہڑپ کرنے کا انکشاف،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے محلہ علی مراد میں ڈرینج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میونسپل انتظامیہ کیخلاف اہل محلہ نے سید حسن اختر ، قمر عباس ، امیر عباس ، سعید پنہور ، منٹھار شیخ ، کاشف شاہ ، نعیم میرانی شعیب زیدی کی قیادت میں سخت احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں میونسپل چیئرمین نااہل ہے، میونسپل انتظامیہ کرپشن میں مصروف ہے شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز محلہ علی مراد میں گٹر ابلنے سے گندا پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے، جبکہ گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی مرتبہ میونسپل انتظامیہ کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ہے مگر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ پمپنگ اسٹیشن کی مد میں ملبے والی رقم ہڑپ کررہی ہے میونسپل انتظامیہ کی کارکردگی صفر ہے جبکہ کرپشن میں اول نمبر پر ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محلہ علی مراد کا ڈرینج سسٹم بہتر بناکر شہریوں کو اذیت سے نکالا جائے ۔دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں ملازمین سے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت طلب کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے سینیٹری ورکر کے کام نا کرنے کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی و نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محلہ علی مراد میں میونسپل انتظامیہ

پڑھیں:

بلوچستان اسمبلی : گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور  

 بلوچستان اسمبلی نے گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا   کہ گوادر انٹرنیشنل شہر کے طور پر جانا جاتا ہے معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے گوادر اہمیت کا حامل علاقہ ہے ماضی میں گوادر کو سرمائی دارالحکومت بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
 قرارداد کے مطابق گوادر کو پورٹ سٹی کا بھی درجہ حاصل ہے افسوس گوادر کو اب تک ایم سی کا درجہ حاصل ہے گوادر ایم سی کے منتخب لوگ وسائل کی کمی کے باعث ترقی میں کردار ادا نہیں کر سکتے۔
 
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت گوادر کو ایم سی سے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں پانی کا بحران حل کرلیا
  • پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب، دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
  • مذاکرات کا دوسرا دور؛ مظفرآباد میں وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
  • این ایچ اے کے مالیاتی خسارے میں 5 سال کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ
  • خیروپور،میونسپل کمیٹی کا اجلاس ،بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش اور سیوریج کا پانی قبرستان میں جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
  • بلوچستان اسمبلی : گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور