ٹرمپ مودی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف ملکر کام کرنیکا عزم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا، جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے، جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاء پسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا، جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں نہیں ہونا چاہیئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین سے امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، چین ہمیں یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کیخلاف ہتھیاروں کی بجائے اپنی ترقی پر رقم خرچ کریں گے۔ اس موقع پر نریندر مودی پرچیوں پر لکھا بیان ٹرمپ کے سامنے کئی بار دیکھ کر پڑھتے رہے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھارت تعلقات کو متحرک بنایا ہے، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے، ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم دوگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے، نیوکلیئر انرجی کے میدان میں امریکا سے تعاون بڑھائیں گے۔ بھارت کے وزیراعظم نے امریکا سے دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت اے آئی، سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں مل کر کام کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈوپیسیفک خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکا بھارت مل کر کام کرینگے، امریکا کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کریں گے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشتگردی ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھارت مل کر کام کا بھارت بھارت کے بھارت کو کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔