چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی گانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گانے گانے کی وجہ سے سے مشہور چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔چاہت فتح علی خان نے لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے گانےبدو بدی کو اپنے انداز میں گایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز بھی ملے تھے تاہم کاپی رائٹس کی وجہ سے یوٹیوب نے اس گانے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردیا تھا۔
کوئی بھی موقع ہویا کوئی تقریب چاہت فتح علی بدو بدی گانا ضرور گاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نور جہاں کا یہی گانا گایا۔میرا کے ساتھ گانے کی یہ ویڈیو چاہت فتح علی خان کے انسٹاگرام پر موجود ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے، صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا اپنی انگریزی اور چاہت فتح علی خان اپنے گانوں سمیت مختلف بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
’مجھے کیوں نکالا‘، پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل کا سوال، حکومتی ارکان کے قہقہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان اداکارہ میرا گانے کی
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔