بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔"

لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات: 

پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، تاوز اور تسمیہ ہیں۔
دوسری شادی (2000) – پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی، جو بعد میں مسلمان بھی ہوئیں۔ ان سے دو بچے، سارہ اور ریان ہیں، لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
تیسری شادی (2010) – انہوں نے کیٹ الزبتھ سے شادی کی، اور ایک بیٹے کے والد بنے، مگر یہ رشتہ بھی 7 سال بعد ختم ہو گیا۔

لکی علی کی چوتھی شادی کی خواہش پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لکی علی

پڑھیں:

سعودی عرب اور ٹورنٹو جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

خورشیدرحمانی :ترجمان پی آئی اے نے  سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنا دی،  کرایوں میں 20فیصد کمی کردی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستانیوں کے لئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے زبردست آفر نکالی، سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آفران کے لئے مفید ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانے والے مسافر اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے،پی آئی اے نے سعودی عرب کے کرایوں میں 20فیصد کمی کردی، ٹورنٹوجانے والے مسافروں کے لیےکرائے میں 10 فیصدکمی کااعلان کیا گیا۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

متعلقہ مضامین

  • کیا گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟
  • بالی ووڈ فلم کے پوسٹر سے نام ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
  • لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہشمند 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • بھارتیوں کی حرکت دیکھ کر ہنسی آگئی: ماہرہ خان
  • بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا
  • سعودی عرب اور ٹورنٹو جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • برطانیہ؛ حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
  • حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
  • استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع
  • نااہل اور بزدل لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دینے سے تمام احتجاج ناکام ہوئے. شیر افضل مروت