اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپریشنل ذمہ داریاںپارٹی عہدے داروں کو دی جائیں،ساراکیادھراان کااور ان کے ساتھیوں کاہے ،یہ خود کو ڈی فیکٹوسیکرٹری جنرل کہتے ہیں جس کامطلب غاصب ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف پروپیگنڈاکرنےوالوں کو جواب دوں گا،26نومبرکو ہم ڈی چوک کیوں آئے؟اس کا احتساب کیوںنہیں ہوتا؟
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے گردجنہوں نے گھیراڈالاوہ غیرمنتخب لوگ ہیں،بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیرہوتی ہے لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہوجاتے ہیں، میں نے موروثی سیاست کے خلاف بیان دیاجو شاید کسی کو ناگوارگزرا،پارٹی ممبر کے لیے اس سے برا کیاہوگاکہ اسے پارٹی سے نکال دیںایک سال میں تیسری بارمجھے نکلوایاگیا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہاکہ ٹی ا ئی

پڑھیں:

 بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں،    بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے  واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
  • مری کو مزید پانی نہیں دیا جائے گا، خیبرپختونخوا یہ فیصلہ کیوں کررہا ہے؟
  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  •  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن