نواب شاہ ، زائرین کی وین حادثہ کا شکار ،6 افراد جاں بحق 10زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔جاں بحق چھ افراد میں عظیم علی، ظفر علی، شیخ دلدار جتوئی، بابر علی، لطیف علی، مہراج احمد شامل ہیں۔(جاری ہے)
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
یاد رہے کہ دو روزقبل کار اور جیپ کے تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کار سیہون سے حیدرآباد جا رہی تھی۔حادثہ غلط سائیڈ سے کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا تھا۔قبل ازیں بھی احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آیاتھاجس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیاتھا۔ کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا تھا۔موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس کے مطابق افراد جاں بحق منتقل کر دیا نواب شاہ
پڑھیں:
ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے ہوئے جن میں 690 جاں بحق اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔(جاری ہے)
2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022 میں ان حملوں کی تعداد 15 رہی جن میں 101 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوئے تھے۔2021 میں سب سے کم حملے ہوئے، اس سال صرف چار حملے ہوئے تھے جن میں 15 افراد جاں بحق اور 41 افراد زخمی ہوئے تھے۔