اسلام آباد:

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں کہ وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، فلطسین پر بھی اسرائیل کا قبضہ ہے، سیز فائر کے بعد 20 سال بعد ہزاروں فلسطینی جیلوں سے باہر نکل پائے ہیں۔

امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کے حق میں ویٹو سے جمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہے، حماس کی جدوجہد کی حمایت ضروری ہے، ہم فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔ اسرائیل سات اکتوبر کو ہار چکا ہے اسی لئے اب نہتے لوگوں پر فائرنگ اور بمباری کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے فلسطین میں بچوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، 20 فیصد امریکی حماس کے حامی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، دنیا کی چھٹی سے ساتویں طاقتور فوج کو حماس نے شکت دی ہے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا یے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ برطانیہ کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا آخر کار سورج غروب ہوگیا، دنیا میں با ضمیر لوگ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

افریقی اینکر فیصل داؤد نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا ابھی وہ سامنے آیا ہی نہیں، یہ فلسطینیوں کی نسل کشی تھی، ہم نے عالمی میڈیا کا ضمیر مردہ دیکھا، ہمیں فلسطین کے حوالے سے سچ تک پہنچنے کے لئے مغربی میڈیا کا متبادل دیکھنا  ہوگا۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی اس ظلم کو نہیں روک سکا،61 ہزار سے اوپر لوگ شہید کر دیئے گئے، فلسطین میں اسپتال انفراسٹریکچر سب تباہ ہوچکا ہے، اس کے پیچھے بین الاقوامی سازش ہے، مسلم ممالک اکٹھے ہو کر فلسطین پر ظلم کو نہیں روکتے تو سب کا نقصان ہے، دنیا میں احساس موجود ہے فلسطین پر ظلم ہو رہا ہے، مسئلہ حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

اسرائیل غزہ کے حقائق کو دنیا بھر سے چھپا رہا ہے، اقوام متحدہ کا اعلان

ایک ایسے وقت میں کہ جب کہ غزہ کی پٹی آگ و محاصرے میں بری طرح سے گھر چکی ہے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے ہی آزاد صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (Philippe Lazzarini) نے اپنے انتباہی بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں کو رسائی دینے سے انکاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں "انسانی صورتحال کی نگرانی" کرنے والے "اعلی حکام" میں سے ایک فلپ لازارینی، نے اس اقدام کو "جنگوں کی جدید تاریخ میں انوکھا" قرار دیا اور اسے نہ صرف میڈیا کی سنسرشپ بلکہ "سچ کو دنیا کے سامنے لانے پر پابندی" بھی قرار دیا۔

اپنے بیان میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صحافیوں کی عدم موجودگی نے عملی طور پر "حقیقت کو مسخ" کرنے، "غلط معلومات" کے رواج اور بالآخر متاثرین کے چہروں سے "انسانیت کو مٹا ڈالنے" کی راہ ہموار کی ہے۔ کمشنر جنرل انروا نے عالمی رائے عامہ پر زور دیا کہ وہ اس پابندی کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں۔ اپنے بیان کے آخر میں فلپ لازارینی نے تاکید کی کہ دنیا بھر کو ضرور جاننا چاہیئے کہ غزہ میں عام شہریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب آزاد صحافیوں کو وہاں موجود رہنے اور رپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے!

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • اسرائیل غزہ کے حقائق کو دنیا بھر سے چھپا رہا ہے، اقوام متحدہ کا اعلان
  • فلسطین کی آزمائش پر عالم اسلام خاموش، اللہ دشمنوں کو نابود کرے: خواجہ آصف
  • ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ کے زیراہتمام امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کا انعقاد
  • امام خمینی نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا، علامہ قاضی نادر حسین علوی
  • معیشت کی بہتری، مہنگائی پرقابو پانے کے حکومتی دعوے ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی
  • ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ
  • ٹرمپ کی اطلاع کے بغیر ایران پر اسرائیلی حملے کے امکانات