شاہد آفریدی نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 میں شرکت کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
شاہد آفریدی نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 میں شرکت کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے سیزن 2 میں کرکٹ کے پانچ مشہور کھلاڑیوں شاہد آفریدی ، یوراج سنگھ، شیکھر دھون، ، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ واحد کرکٹ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کے لئے رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانیہ کے خصوصی دورے کا موقع ملے گا جہاں 12 منتخب شائقین کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کی بڑوں تک رسائی کا ایک غیرمعمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات ، ٹیم کی تیاریوں اور میچ ڈے کی سرگرمیوں تک پس پردہ رسائی ، سرکاری ڈبلیو سی ایل ایونٹس اور میچ کے بعد کی تقریبات تک وی آئی پی رسائی ، کھلاڑیوں کے ساتھ ون آن ون بات چیت ، پیشہ ورانہ فوٹو سیشن اور ٹیموں کی دستخط شدہ یادداشتیں شامل ہیں۔انتخاب کا عمل احتیاط سے ڈیزائن کردہ تین مراحل میں مکمل ہوگا ۔ پہلا راؤنڈ 15 فروری سے 15 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 15 منٹ تک کرکٹ کے علم کا جائزہ لیا جائے گا۔
کامیاب امیدوار 16 مارچ سے 25 اپریل تک منعقدہ دوسرے مرحلے میں جائیں گے، جہاں انہیں کرکٹ کے لئے اپنے جذبے کے اظہار کے لئے ایک منٹ کی ویڈیو پیش کرنا ہوگی۔ فائنل راؤنڈ 7 سے 9 اپریل تک جاری رہے گا جس میں ڈبلیو سی ایل کے کپتانوں اور آفیشلز کے ساتھ براہ راست زوم انٹرویوز ہوں گے جس کے فاتحین کا اعلان 15 اپریل کو کیا جائے گا۔رجسٹریشن ڈبلیو سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر 7 فروری سے 15 مارچ تک کھلی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیریز کا پانچواں سیزن بھی جلد ریلیز کے لیے تیار ہے جس نے شائقین کا جوش بڑھا دیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’اسٹریجر تھنگز‘ کے دوستوں کے ساتھ ایک بار پھر جڑنے کا وقت ہے اور پانچویں سیزن کے آنے سے پہلے پچھلے 4 سیزنز کو دوبارہ دیکھ لیں۔
یہ مقبول سائنس فکشن سیریز بچوں کے گروپ کی داستان بیان کرتی ہے جو اپنی دوستی، ہمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ڈیماگورگنز اور مائنڈ فلیئرز جیسے خوفناک مخلوقات سے لڑتے ہیں اور خطرناک حالات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ ان کے قصبے میں اسرار واقعات رونما ہوتے ہیں اور ایک دوسری دنیا کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے جسے ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کہا جاتا ہے۔
یہ سیریز پہلی بار 15 جولائی 2016 کو ریلیز ہوئی، اور فوراً ہی دنیا بھر میں پسند کی جانے لگی۔ اسٹرینجر تھنگز کے اب تک 4 سیزن ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ پانچواں سیزن آخری ہوگا جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
پہلا سیزن 2016 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ول بائرز نامی لڑکے کے غائب ہونے اور الیون نامی لڑکی کے پراسرار طور پر نمودار ہونے کے واقعات دکھائے گئے تھے۔
دوسرے سیزن میں ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کے ہاکنز پر بڑھتے ہوئے اثرات اور نئے خطرات کو دکھایا گیا تھا۔ نو سال پہلے ہی الیون (میلی بوبی براؤن) نے پہلی بار اسکرین پر قدم رکھا جو ایک خاموش مگر طاقتور لڑکی تھی۔ یہ جملے مکمل کرنے میں تو ہچکچاتی تھی، لیکن اسکول کے غنڈوں کو سبق سکھانے میں ذرا دیر نہ لگاتی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مناظر استعمال کرنے لگا، کچھ طبقے ناخوش وجہ کیا ہے؟
جبکہ تیسرے سیزن میں ہاکنز میں ایک نئی مال کے کھلنے اور سوویت یونین کی خفیہ سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا۔ چوتھا سیزن کافی زیادہ بڑا تھا، جس میں کئی نئے کرداروں کو متعارف کرایا گیا تھا اور کہانی کو ایک نئے خطرناک موڑ پر لے جایا گیا تھا۔
پانچواں اور آخری سیزن 2025 میں ریلیز ہوگا اور اس کی 8 اقساط کے عنوانات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس سیزن میں 1987 کے واقعات دکھائے جائیں گے اور یہ ہاکنز کے باشندوں کی ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کے خلاف آخری جنگ ہو گی، یہ سیریز اپنی بہترین کہانی، مضبوط اداکاری اور 80 کی دہائی کی نوسٹالجیا کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔
اسٹرینجر تھنگز سیریز کا آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے، دوسرا حصہ کرسمس کے دن یعنی 25 دسمبر کو، اور فائنل اور آخری قسط نئے سال کی شام یعنی 31 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹرینجر تھنگز نیٹ فلکس ہالی ووڈ