ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2025 کے تحت شرکاء کا لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری کا شاندار دورہ ،طلبا کا شوٹنگ گیلری میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 دورے کے دوران طلبا نے مختلف رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے ،شرکاء تیر اندازی اور سکیٹ شوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے ،شرکا نے  نادر تجربہ حاصل کرنے کی سہولت پر پاک فوج سے اظہار تشکر و مسرت کیا۔

صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل

 شرکا میں شامل طلبا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جگہ بہت پسند آئی ، پہلی مرتبہ ہتھیار چلانے کا تجربہ شاندار رہا،آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے تحت ہمیں لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری لایا گیا جہاں ہم نے گن فائر کئے ۔

 ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ یہاں آکر نیا تجربہ حاصل کیا، نئی چیزیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا، ہم نے بہت کچھ دریافت کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس کے کردار کوختم کیا جا رہا ہے۔ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا۔ بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے۔ سیلاب آیا اس وقت حکومت کہاں گئی تھی۔ میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے، تمہارا نہیں۔ امریکہ پر تنقید کرتے کہا افغانستان عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کے لئے آئے ہیں۔ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ دینی مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  • انٹرنیشنل ایبیلمپکس مقابلوں کے شاندار آغاز کے موقع شرکا کا گروپ فوٹو
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
  • ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مارنی چاہئیں، رہنما پی ٹی آئی