سکرنڈ، پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سندھ کے شہر سکرنڈ میں پولیس حراست میں ملزم نواز زرداری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتول ملزم کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سکرنڈ، ہیڈ محرر اور 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہوگیا جبکہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔
کچھ روز قبل سکرنڈ کے قریب گاڑی لوٹنے کے الزام میں پولیس نے ملزم نواز زرداری کو گرفتار کیا تھا، ملزم پولیس لاک اپ میں مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
ملزم کے ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ نواز زرداری کو پولیس نے تشدد سے مارا ہے، واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔