طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی شکایت، یونیورسٹی پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔
اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے،
وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔