خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔
پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں، اس نے مزید کہا کہ اس نے بچے کی حفاظت کے لیے معلومات کو پرائیویٹ رکھا لیکن یہ جاننے کے بعد کہ میڈیا کے ادارے اس خبر کو منظر عام پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔
دعویٰ کرنے والی خاتون کے نمائندے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہ اور ایلون مسک نجی طور پر ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ایلون مسلک اور میری موکلہ بطور والدین اپنے کردار کو عوامی طور پر تسلیم کریں۔۔
خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ان سے مزید بچے پیدا کرنے کے لیے کہا۔
52 سالہ ایلون مسک کے تین خواتین سے 12 مزید بچے ہیں، ان کی اپنی پہلی بیوی پانچ بچے ہیں، اس کے علاوہ موسیقار گرائمز سے ان کے تین بچے ہیں اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس سے بھی ان کے 2 جڑواں بچے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مالی، سونے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی ، 48 مزدور دب کر جان کی بازی ہار گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔(جاری ہے)
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔