کالعدم ٹی ٹی پی کیلیے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5،5 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلیے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے چندے کی رقم اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی ٹی پی سال قید کی سزا
پڑھیں:
سکھر: بھینس کے معاملے پر دو گروہوں میں جھگڑا، 3 افراد قتل
---فائل فوٹوسکھر میں بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل جبکہ 19افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق روہڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی، عید کے روز دوبارہ جھگڑا ہوا، بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔