عمرے کی آڑ میں 4خواتین کو سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی: ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،دوسری کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والےمشکوک شہریت کے حامل 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کےکراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور چاروں خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی،مذکورہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیںَ
ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جارہا تھا،خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے، آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے اور اسی نے متاثرہ خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے تھے۔
سعودی عرب میں قیام اور دیگر اخراجات کے لیے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا،خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات کے تناظر میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایک اورکارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین کو
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔